To make Kadahi Keema first take a pan to add oil when the oil heats enough add onions and cook until it turns into golden. Add beef minced and ginger garlic paste and cook for about 5 to 10 minutes.
Now, put red chilli, turmeric, coriander powder, garam masala powder and salt, mix it well then pour half cup of water cover it with the lid and simmer for 10 to 15 minutes or until beef mince becomes tender. After 10 to 15 minutes add tomatoes and cook until the tomatoes becomed soft and the oil oozes out. Garnish with Juliened Ginger, green chillies and coriander.
Kadahi Keema is ready to serve.
You can also try Koyla Keema Recipe or checkout our Dinner Playlist
قیمہ کڑاہی بنانے کے لئے سب سے پہلے ایک پین میں تیل لے لیں جیسے ہی تیل گرم ہو جائے اس میں پیاز ڈال دیں اور پیاز کو گولڈن فرائی کر لیں جب پیاز گولڈن فرائی ہو جائے تو اس میں گائے کا قیمہ اور ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے اتنا بھونیں کہ قیمے کا رنگ تبدیل ہوجائے۔ اب اس میں لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، پسا ہوا گرم مصالحہ اور نمک ڈال دیں اور اسے اچھے سے مکس کر لیں۔
اس کے بعد اس میں آدھا کپ پانی شامل کر کے اسے دس سے پندرہ منٹ کے لیئےڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب تک کہ قیمہ گل نہیں جاتا جب قیمہ گل جائے تو اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کر دیں اور اسے اچھے سے بھون لیں جو ٹماٹر اچھے سے بھن جائیں اور تیل علیحدہ ہوجائے تو اس میں کٹی ہوئی ہری مرچیں، ادرک اور دھنیا شامل کر دیں۔
تو لیجئے مزیدار قیمہ کڑاہی تیار ہے اسے گرم گرم چپاتی اور تندوری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔
Servings 4