To make Quick & Easy Beef Pulao first, take a blender to add all Whole Garam masala with whole red chilies. Grind it and set aside.
Now, take a pan to add ghee/oil, when the oil heat enough add sliced onion and cook until it turns into golden. add ginger & garlic and cook for 1 minute then place the meat and stir it for about 3 to 4 minute. add groud spices and stir it well. put 1 tbsp of salt with 2 glass of water and cook over low flame until the meat becomes tender.
After that, Add green chilies along with rice and 1/2 tablespoon of salt. stir it gently. Cover with the lid and simmer for 5 to 10 minutes.
Quick & Easy Beef Pulao is ready to serve.
You can try our other Beef Pulao Recipe or Checkout our Pulao Playlist
گوشت کا پلاؤ بنانے کے لئے سب سے پہلے ایک عدد گرائنڈر لے لیں اس میں تمام ثابت گرم مصالحہ اور ساتھ ہی ثابت لال مرچ ڈال دیں اور اسے پیس لیں اس کے بعد ایک پین میں گھی لے لیں جیسے ہی گھی گرم ہو جائے اس میں کٹا ہوا پیاز ڈال دیں اور اسے گولڈن فرائی کرلیں جب پیاز فرائی ہو جائے تو اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال دیں اور اسے ایک منٹ کے لیے پکائیں تاکہ اس کی کچا ہٹ اچھے سے دور ہو جائے
اب اس میں گائے کا گوشت ڈال دیں اور سے تین سے چار منٹ کے لئے بھون لیں۔اچھے سے بھون لینے کے بعد اس میں پسے ہوئے مصالحے ڈال دیں اور ساتھ ہی ایک کھانے کا چمچ نمک ڈال کر اسے اچھے سے بھون لیں اب اس میں دہی شامل کر دیں اور اتنا بھونیں کہ دہی کا پانی خشک ہو جائے اور تیل علیحدہ ہو جائے اب اس میں دو گلاس پانی شامل کر دیں اور ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ گوشت اچھے سے گل جائے
جب گوشت گل جائے تو اس میں ہری مرچ ڈال دیں ساتھ ہی بھیگے ہوئے چاول ڈال دیں اور آدھا کھانے کا چمچ مزید نمک ڈال دیں اسے اچھے سے مکس کرلیں اور پانچ سے دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ مزے دار گوشت کا پلاؤ تیار ہے اسے رائتے اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔
Servings 4