To make Tomato Soup first, take a pot to add olive oil when the oil heats up add the bay leaves with onion and cook for 2 to 3 minutes then add chopped garlic and stir it for about 1 minute. Put the carrots and stir it for 2 minutes. After that, add the tomato paste, salt and black pepper corn and mix it well. After that add tomatoes and stir it for 5 minutes. Now, add the beef cube and 1 1/2 cup of water.
Cover the lid and cook for 15 minutes over medium flame. After 15 minutes turn off the flame and keep it aside to cool. Once its cools down strain it with the strainer. Keep the strained liquid aside and blend the strained tomatoes and carrots then put the blended soup again into the pan along with strained liquid soup. Now add the 1/2 cup of water and sugar then stir it and bring it to boil.
Tomato soup is ready. Serve with the spoon of fresh cream and Croutons.
Try our Turkish lentil Soup or check out our Soup and salad Playlist
ٹماٹر کا سوپ بنانے کے لئے سب سے پہلے ایک پین میں زیتون کا تیل ڈالیں جیسے ہی تیل گرم ہو جائے اس میں تیز پات اور ساتھ ہی اس میں کٹا ہوا پیاز بھی شامل کردیں اب اسے دو سے تین منٹ کے لیے فرائی کریں اور اس کے بعد اس میں کٹا ہوا لہسن ڈال دیں اور اسے بھی ایک منٹ کے لئے بھون لیں تا کہ اسکی کچا ہٹ دور ہو جائے
اب اس میں ڈالیں گے کٹی ہوئی گاجر اور اسے دو سے تین منٹ کے لیے بھون لیں اس کے بعد اس میں شامل کریں گے ٹماٹر کا پیسٹ نمک اور ثابت کالی مرچ اور اسے اچھے سے مکس کرنے کے بعد اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال دیں ٹماٹر کو باقی تمام چیزوں کے ساتھ اچھے سے مکس کرلیں اب اس میں ڈال دیں بیف کیوب اور ساتھ ہی اس میں ڈیڑھ کپ پانی شامل کرکے اسے ڈھک کر پندرہ منٹ کےلئے درمیانی آنچ پر پکائیں
پندرہ منٹ بعد چولہا بند کر دیں اور اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔اب اسکو ایک چھاننے کی مدد سے اچھے سے چھان لیں اور سوپ کو ایک سائڈ پر رکھ دیں اور باقی ٹماٹر اور گاجر کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں اور سوپ میں شامل کر دیں
اب تقریبا آدھا کپ کے قریب پانی اور چینی شامل کر کے اسے اتنا پکا ئیں کہ اس میں ابال آ جاۓ تو لیجئے مزیدار ٹماٹر کا سوپ تیار ہے۔ اسے کروٹون اور فریش کریم کے ساتھ پیش کریں۔
Serving Size 4 Bowls
Servings 4